Cilantro Chili Chicken Skewers سلنٹرو چلی چکن اسکیور

Prep Time = 4 to 6 Hours
Cook Time = 25 - 30 Mins
- (چکن لیگ یا بریسٹ پیس آدھا کلو (ہڈی کے بغیر
- زیتون کا تیل ایک چوتھائی کپ
- (لہسن ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
- ہرا دھنیا تین چوتھائی گٹھی
- نمک حسب ذائقہ
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- سویٹ چلی ساس حسب ضرورت
- چکن کو ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک پیالے میں رکھ لیں۔
- بلینڈر میں زیتون کا تیل، لہسن اور ہرا دھنیا ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
- اب چکن کو بلینڈ کئے ہوئے مکسچر، نمک اور کالی مرچ کے ساتھ میری نیٹ کے لئے چار سے چھ گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔
- گرل پین کو درمیانی آنچ پر گرم کرلیں اور تیل کے ساتھ چکنا کرلیں۔
- چکن کو فریج سے نکال لیں اور ہر اسکیور پر چکن کے پانچ سے چھ ٹکڑے لگائیں۔
- چار سے پانچ منٹ تک ایک طرف سے گرل کریں اور پھر دوسری طرف سے پکائیں۔
- سویٹ چلی ساس کو پکنے سے کچھ دیر پہلے چکن پر لگا دیں۔
- مزیدار سلنٹرو چلی چکن اسکیور تیار ہیں، گرم سرو کریں۔
Shared On khanapakana
0 comments:
Post a Comment