Lahori Murgh Cholay لاھوری مرغ چھولے
Cook Time = 1 Hour + 10 Mins
- (چکن ڈیڑھ کلو (چودہ ٹکڑے
- چھولے ایک پیالی
- تیل ایک پیالی
- (پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
- ٹماٹر تین عدد
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
- (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
- ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- (ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
- میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
- مسور کی دال دو کھانے کے چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- چکن کیوب ایک عدد
- ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے دو عدد باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کریں اور چکن کے چودہ ٹکڑے ڈال کر پانی خشک کرلیں۔
- اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کرکے ہلکا سا بھون لیں۔
- پھر ایک پیالی بھیگے ہوئے چنوں کا پانی نکال کر دوبارہ تین سے چار گلاس پانی اور مسور کی دال ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
- جب اس میں اُبال آجائے تو آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا شامل کردیں۔
- پھر چھولے گلنے اور دال کے ساتھ یکجان ہونے کے بعد چولہا بند کردیں۔
- اس کے بعد چکن کے ٹکڑوں میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کردیں اورہلکا سا بھون کر دو پیالی پانی ڈال دیں۔
- جب جوش آجائے تو اس میں چھولے ، باریک کٹی ادرک، چکن کیوب اور سفید زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھیں۔
- جب تیل اوپر آجائے تو تیار مرغ چھولے گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔
Shared On khanapakana
0 comments:
Post a Comment