Sunday Special Breakfast
.jpg&w=250&h=250)
Prep Time = 10 Mins
Cook Time = 20 - 25 Mins
- انڈے چار سے پانچ عدد
- (قیمہ سو گرام (مرغی یا گائے یا بکرے کا
- گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
- تیل آدھا کپ
- نمک حسبِ ذائقہ
- (ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (کُٹا ہوا
- بریڈ سلائس چار سے پانچ عدد
- ٹاپنگ کرنے کے لیے
- مشروم سو گرام
- (پیاز اور ٹماٹر حسب ضرورت (کُٹے ہوئے
- نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
- ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔
- اس میں قیمہ، نمک، ہرادھنیا اور گرم مصالحہ شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
- انڈوں کو پھینٹ لیں حتٰی کہ جھاگ بن جائے۔
- اس میں نمک اور قیمہ مکس کر دیں پھر ہلکا سا پھینٹ لیں۔
- ایک پین میں تیل گرم کریں اور انڈے کے مکسچر کا آملیٹ تیار کرلیں۔
- ٹاپنگ تیار کرنے کے لیے
- مشرومز، پیاز اور ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور انھیں نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔
- سرو کرنے کے لیے
- سلائسز کو براؤن ہونے تک ٹوسٹ کرلیں آملیٹ کے سلائس کے سائز کے برابر ٹکڑے کرلیں۔
- سلائس پر آملیٹ کا ایک حصہ رکھیں۔
- اس پر مشرومز یا پیاز اور ٹماٹر کی تہہ بچھائیں اور گرم گرم سرو کریں۔
Shared On khanapakana
0 comments:
Post a Comment