Spicy Zinger Burger اسپائسی زنگر برگر
 
  
  
  
Prep Time  = 15 Mins 
Cook Time = 10 Mins
- قیمہ تین سو گرام
- (پیاز ایک عدد (کٹا ہوا
- ہری مرچ دو عدد
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- انڈہ ایک عدد
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- سویا ساس ایک کھانے کے چمچ
- چلی ساس ایک سے دو چائے کے چمچ
- برگر بن چار عدد
- میدہ دو چائے کے چمچ
- (ٹماٹر دو عدد (سلائس میں کٹے
- سلاد پتہ حسبِ ضرورت
- (کھیرا ایک عدد (سلاس میں کٹا ہوا
- تیل فرائی کرنے کے لئے
- ساس بنانے کے لئے :مایونیز دو کھانے کے چمچ
- ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
- سرکہ ایک کھانے کا چمچ
- چلی گارلک ساس دو کھانے کے چمچ
- نمک ایک چٹکی
- (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- ساس بنانے کے لئے: ایک پیالے میں ٹماٹو کیچپ، مایونیز، چلی گارلک سوس، لال مرچ کُٹی، سرکہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
- سب سے پہلے قیمہ، ہری مرچیں اور پیاز کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
- اب اس میں میدہ ڈال کر پھر بلینڈ کرلیں۔
- اور اسے ایک پیالے میں نکال کر اس میں نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، کُٹی لال مرچ، سویا ساس، انڈہ اور چلی ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس مکسچر کو کباب کی شکل دے کر انہیں آئل میں فرائی کرلیں۔
- اب ایک بن لیں اس کو درمیان سے کاٹ لیں پھر اس پر تھوڑا ساس لگائیں۔
- پھر اس پر ایک سلاد پتہ، کباب، ٹماٹر سلائس، کھیرا اور پھر تھوڑا سا ساس لگاکر اس کے اوپر دوسرا بن رکھ دیں۔
SHARED ON khanapakana






 01:09
01:09


 
 
0 comments:
Post a Comment